منگلورو، یکم مارچ (ایس او نیوز) کنور کے اڈیار میں شادی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی دل کا دورہ پڑنے سے دلہن کی موت واقع ہوگئی جس کی وجہ سے شادی کا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لیلیٰ عافیہ کی شادی کنور کے مبارک کے ساتھ اتوار کے دن اڈیار جمعہ مسجد میں انجام دی گئی تھی۔ اس کے بعد اڈیار گارڈن میں شاندار دعوت طعام کا اہتمام کیاگیا تھا۔ طعام کے بعد دولہا مبارک رات کے وقت اپنے سسرال کے یہاں پہنچ گیا جہاں پر شادی کا جشن منایا جارہا تھا۔ رات تقریباً ایک بجے دلہن عافیہ پر دل کا دورہ پڑا اور اس نے دم توڑ دیا۔ دولہا اور دلہن کے رشتے دار جو جشن میں مصروف تھے اچانک پیش آئے اس المناک حادثہ کی وجہ سے شدید صدمہ اور سوگ میں ڈوب گئے۔ دونوں کے گھرانے ماتم کدہ میں بدل گئے۔